مظفر آباد، اسلام آباد( نیوزڈیسک) پیر علی رضا بخاری کو اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کا اعزاز مل گیا۔ سماجی ترقی، انسانی حقوق اور بین الامذاہب تعلقات کیلئے سرگرم عمل اقوام متحدہ کی سماجی و اقتصادی کونسل میں خصوصی مشاورتی درجہ کی حامل تنظیم پاکستان کونسل فار سوشل ویلفیئر اینڈ ہیو من رائٹس نے ممتازبین الاقوامی شہرت کے حامل مذھبی و صوفی سکالر درگاہ بساہاں شریف کے سجادہ نشین اور سابق رکن آزاد جموں و کشمیر اسمبلی ڈاکٹر پیر سید محمد علی رضا بخاری کو اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر نیویارک میں اپنا خصوصی مستقل مندوب مقرر کیا ہے اقوا م متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کی منظوری کے بعد پیر علی رضا بخاری کو اقوام متحدہ مستقل مندوب کا گروانڈ پاس جاری کر دیا گیا ہے جس کے بعد اُن کو اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر نیویارک میں ہونے والے اجلاسوں میں شرکت کی سہولت حاصل ہو جا ئے گی پاکستان کونسل فار سوشل ویلفیئر اینڈ ہیو من رائٹس کے چیئر مین محمد اعجاز نوری، ایگزیٹو دائریکٹر منصور احمد، امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد امریکی شہری محمد اسعد اور مدینہ امبر بھی مختلف شعبہ جات کے لیے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں مندوب کے طور پر کام کریں گے صدر آزاد جموں و کشمیر کے مشیر برائے امریکہ سردار ظریف خاں، سردار زبیر خان ، سردار ذوالفقار خاں نے پیر سید ڈاکٹر محمد علی رضااور دیگر مندوبین کو اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں تعیناتی پر مبارکباد پیش کی ہ
