اسلام آباد ( اے بی این نیوز )امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ اگر امریکہ اسرائل کے ساتھ کھڑا ہے تو ہم غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں،غزہ مارچ میں شریک ہونے والوں کو شاباش دیتا ہوںآپ قیمتی لوگ ہیں آپ کا ہر قدم اللہ کے راستے میں ہیںاسلام آباد کے سڑکوں پر ہمارے کارکنان پر تشدد کیا گیاکاشف چوہدری، نصراللہ رندھاوا اور دیگر کارکنان پر لاٹھی برسائی اسلام آباد کے گلی محلوں میں ہمارے پوسٹر پھاڑ دئے گئےآپ یہ کرکے کس کو خوش کرنا چاہتے ہیں اعلان کرتا ہوں 19 نومبر کو اگلا ملین مارچ لاہور میں ہوگاجب تک اسرائل کا ظلم ختم نہیں ہوتا ہم احتجاج جاری رکھیں گے،وہ غزہ مارچ سے خطاب کر رہے تھے،انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے فضاوں میں غزہ کے شہداء کی خون کی خوشبوں محسوس کررہا ہوںمیرے سامنے مسجد کے موذن کی اذان ہےموذن نے اعلان کیا کہ ہمارے بچے شہید ہوگئے ہیں میرے رب تو ہی بچا ہےقبلہ اول کے آزادی کا جہاد عربوں کا مسئلہ نہیں ہر مسلمان کا مسئلہ ہےہمارے شہیدوں کو خون کے علاوہ کچھ نھیں مل رہا،پاکستان کی حکومت سے پوچھتا ہوں ہمارے کارکنان پر جب لاٹھیاں برسا جارہی تھیںعین اسی وقت طیب اردوان ترکی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے ہزاروں کے مجمعے کو لیڈ کررہے تھے ، کھانا پہنچانا ، ادویات پہنچانا یہ کام الخدمت فاؤنڈیشن کررہا ہےایک ارب سے زیادہ امداد الخدمت فاؤنڈیشن اب تک فلسطین پہنچا چکا ہےکاش ہمارے امت مسلمہ کے جرنیل قاہرہ میں ایک اجلاس کرتےپاکستان، سعودی عرب، انڈونیشیا اور بنگلہ دیش کا آرمی چیف اس میں شرکت کرتاانڈیا اور امریکہ کے خواتین اداکاروں نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا مگر ہمارے حکمران نہ کرسکے
