جدہ(نیوزڈیسک)سعودی عرب میں فالکن کلب کا رنگا رنگ میلے میں تین باز ایک لاکھ 80 ہزار ریال فروخت ہوئے۔ ریاض میں رنگا رنگ میلے میں مذکورہ تین بازوں پر نیلامی ہوئی جسے براہ راست فالکن کلب کے تمام سوشل اکائونٹس پر دکھایا گیا۔پہلا باز نیلامی میں پیش کیا گیا جو 38 ہزار ریال میں فروخت ہوگیا، دوسرے باز پر بولی 35 ہزار پر کھلی اور 80 ہزار پر بند ہوئی جبکہ تیسرےباز پر 40 ہزار کی بولی لگائی گئی جو بڑھتے بڑھتے 62 ریال پر ختم ہوئی۔واضح رہے کہ ریاض میں منعقد فالکن کلب کے تحت میلے میں اب تک 20 لاکھ ریال سے زیادہ کا کاروبار ہوا ہے۔