ریاض ( اے بی این نیوز )سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ غزہ پٹی پر اسرائیلی حملے بند کیے جائیں،غزہ میں بڑھتے ہوئے تشدد کو دیکھ کر دکھ ہوا ہے،اس جنگ کی قیمت بےگناہ شہری ادا کر رہے ہیں،وہ جی سی سی آسیان سمٹ سےخطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ شہریوں کو نشانہ بنانے کو مسترد کرتے ہیں،غزہ میں فوجی کارروائیوں کاروکا جانا چاہیےپائیدار امن کیلئے ضروری حالات پیدا کیے جائیں،فلسطینی ریاست کے قیام کی ضمانت دی جائے ۔















