تہران (نیوزڈیسک)ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان نے اسرائیل کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جرائم پر خاموش تماشائی نہیں رہ سکتے ۔ مزاحمتی محاذ کا حملہ ممکن ہے اور ایران کا خود جنگ میں شریک ہونا بھی خارج از امکان نہیں۔اگر اسرائیل نے غزہ پر اپنی جارحیت بند نہ کی تو پھر ایران ہر قسم کے اقدامات اٹھانے کیلئے تیار ہے ۔ عالمی برادری ، اقوام متحدہ اسرائیل کو غزہ میں مزید جارحیت سے روکے ورنہ مسلمان اپنے دفاع کا حق رکھتے ہیں
