تہران (اے بی این نیوز )فلسطین میں صورتحال بگڑی تو ایران خاموش تماشائی نہیں رہے گا،ایرانی وزیر خارجہ حسین نے اسرائیل اور امریکا دونوں کو خبردار کردیااپنے بیان میں کہا کہ غزہ جنگ کا دائرہ وسیع ہوا تو امریکا کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا،ایرانی وزیرخارجہ نے دوحامیں امیرقطر اورحماس کے سربراہ سے بھی ملاقات کی تھی،ان کاکہنا تھاکہ ایران فلسطینی عوام کی حمایت کے اصولوں اور اقدار سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا
