نیویارک(نیوزڈیسک)عالمی امدادی گروپ ریڈکراس نے خبردارکرتے ہوئے کہا کہ محصور علاقے غزہ میں بروقت خوراک ، پانی ، ایندھن اور بجلی کی فراہمی نہیں ہوتی تو انسانی جانوں کو خطرات لاحق ہیں ، محصور علاقے میںاموات کی تعداد بڑھنے کا شدید امکانات ہیں،راستے مکمل مسدود ہیں ۔ مصر کے ساتھ اس کی گزرگاہ ناقابل استعمال ہے۔ریڈ کراس کی عالمی کمیٹی کے ایک سینئر اہلکار نے خبردار کیا کہ بجلی کی کمی کے باعث ہسپتالوں میں مریضوں کی حالت تشویشناک حد تک پہنچ چکی ہے ۔ زخمیوں کی بڑ ی تعداد مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہے ۔ دوسری جانب آئی سی آر سی کے علاقائی ڈائریکٹر فابریزیو کاربنی نے غزہ کی خطرنات صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوءے کہا کہ شہری علاقوں کے علاوہ ہسپتالوں کی بھی بجلی منقطع ہے ۔ انکیوبیٹرز میں نوزائیدہ بچے اور آکسیجن پر معمر مریضوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں، غزہ میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد بیکریوں اور گروسری اسٹوروں کے باہر قطاروں میں کھڑی ۔بجلی مکمل بندش کی وجہ سے وہ علاقوں میں رات گزارنے پر مجبور تھے جو اب کھنڈرات بن چکے ہیں ۔دوسری جانب اسرائیل نے نئے فضائی حملے شروع کر دیے ہیں اوراس کا کہنا ہے کہ وہ ممکنہ زمینی حملے کی تیاری کر رہا ہے۔
