واشنگٹن(نیوز ڈیسک) ٹیکنالوجی ٹائیکون ایلون مسک نے کہا کہ سب سے بڑا سٹار شپ راکٹ 2027 میں مریخ پر بھیجا جائیگا،آزمائشی طور پر بغیر انسانوں آزمائشی پرواز کو بھیجا جائیگا،ہم مریض پر لوگوں کو بسانا چاہتے ہیں،سٹارشپ راکٹ انسانوں کو مریخ اور چاند پر لے جائے گا۔ ان باتوں کا اظہار ایلون مسک نے ایک کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزمائشی مشن میں ناکامی ہوئی تو اسے مزید بہتر بنایا جائے گا،ایلون مسک کا کہنا ہے کہ سپیس ایکس کا واحد مقصد سٹار شپ جیسی بنا کر لوگوں چاند اور مریخ پر پہنچانے کیلئے ٹرانسپورٹ فراہم کرنا ۔واضح رہے کہ اسٹار شپ میں 33 انجن ہیں،ناسابھی اسی راکٹ کی مدد سے اپنا مشن چاند پر بھیجے گا۔
