کیف (نیوز ڈیسک)یوکرین نے روس سے مذاکرات کے بعد اس کے گرفتار کیے گئے 50 فوجیوں کو رہا کردیا ہے اورروس نے بھی اپنی تحویل میں 50 یوکرینی فوجیوں کو چھوڑدیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ روسی فوجی رہائی کے بعد وطن لوٹ آئے ہیں اورانھیں طبی اور نفسیاتی بحالی کے لیے ماسکو لے جایا جائے گا۔وزارتِ دفاع نے بتایا کہ 8 جنوری کو مذاکرات کے نتیجے میں، 50 روسی فوجیوں کوکیف حکومت کے کنٹرول والے علاقے سے واپس بھیج دیاگیا تھا۔وہ قید کے دوران میں مہلک خطرے میں تھے۔یوکرین نے اس اطلاع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ روس نے اسی معاہدے کے تحت یوکرین کے 50 فوجیوں کورہاکردیا ہے۔