اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلامک کوائن (ISLM) دنیا کا پہلا مکمل طور پر شریعت کے مطابق ڈیجیٹل اثاثہ ہے۔ ISLM حق کمیونٹی کے زیر انتظام بلاک چین کے ذریعے کام کرے گا یہ خاص طور پر اخلاقیات کے پہلے ایکو سسٹم کو بااختیار بنانے کے لیے وقف ہونے کےعلاوہ اسلامی اصولوں کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔
اسلامک کوائن کو انسان دوستی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے اس کا مقصد عالمی مسلم کمیونٹی کو ڈیجیٹل دور کے لیے ایک ایسا مالیاتی ذریعہ فراہم کرنا ہے جو اس کے اراکین کو براہ راست اقتصادی قدر فراہم کرے ۔
منافع اور نمبروں سےپہلے اخلاقیات
اسلامک فنانس انڈسٹری کی مالیت 3 ٹریلین ڈالر ہے اور اس میں حلال مصنوعات کی قیمت تقریباً 4 ٹریلین ڈالر ہے۔ دو بڑی حجم رکھنے والی مارکیٹس کے باوجود1.9 بلین مسلمانوں کی عالمی برادری اس وقت موجودہ بلاک چین سلوشنز سے محروم ہے۔
اس رجحان کی وجہ بلاک چین کیلئے ایسے ایکو سسٹم کی عدم موجودگی ہے جو شریعت کے قواعد پر عمل پیرا ہوتے ہوئے مسلمانوں کو ڈسینٹرلائزڈ ایپلی کیشنز (dApps) تک رسائی فراہم کر سکے ، ۔
اسلامک کوائن کے شریک بانی محمد الکاف الہاشمی نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ”شریعہ فنانس واحد مالیاتی نظام ہے جو درحقیقت اخلاقیات اور اقدار کا خیال رکھتا ہے ۔ شرعی مالیات میں سود کی وصولی کو نہیں کی جاتی ہے اور یہ مسلمان کمیونٹی کے تحفظ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس نظام میں ان افراد پر بوجھ نہیں ڈالا جائے گا جو مالی طور پر کمزور حالت میں ہیں اور سود کی مد میں قر ضوں کے خواہاں ہیں ۔“
الہاشمی کا استدلال ہے کہ روایتی مالیاتی نظام عدم مساوات کو فروغ دیتا ہے اور اسلامی اصولوں کے خلاف ہے۔جیسے TradFi میٹرکس نمبرز اور منافع سے چلتا ہے، اسی طرح اسلامک کوائن کا نقطہ نظر اخلاقیات پر مرکوز ہے۔ الہاشمی نے مزید کہا کہ پروجیکٹ بلاک چین کا فائدہ حاصل کرتے ہوئے شریعہ فنانس ماڈل کے نفاذ کے لیے اس کی ٹریس ایبلٹی،پائیداری اور کمیونٹی گورننس بہترین ہے۔
کمیونٹی کو بااختیار بنانا
شریعت کے مطابق مالیاتی ایکو سسٹم کے ایک حصے کے طور پر اسلامک کوائن عالمی مسلم کمیونٹی اور ان غیر مسلموں کے لیے جو ESG اور اسلامی مالیاتی اصولوں کو اپناتے ہیں ان کے لیے ایک شفاف اور اخلاقی گیٹ وے فراہم کرتا ہے۔
الہاشمی نے اس بار ے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ”جو چیز ہمیں دوسرے منصوبوں اور مالیاتی اداروں سے ممتاز کرتی ہے وہ کمیونٹی کے لیے ہماری حقیقی فکر اور وژن انسان دوستی اور زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی سے وابستہ ہے ۔ ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ہماری کمیونٹی طویل عرصے سے سب سے کم اس طرح کی خدمات وصول کرنے والی کمیونٹی رہی ہے ۔ ہم اس عدم توازن کو دور کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہم سب کو بہترین بلاک چین، کرپٹو طریقہ ء کار اورا سمارٹ معاہدوں کی طاقت سے فائدہ اٹھانا چاہیے “۔ اسلامک کوائن کا ایک منفرد پہلو انسان دوستی پر توجہ دینا ہے۔ ISLM کے ہر اجراء کا 10فیصد ایو ر گرین DAO کیلئے مختص ہے جسے عطیات، اسلام سے متعلق سرمایہ کاری کے ساتھ، ساتھ تعلیم اور اہم تحقیقی اقدامات میں شراکت کے لیے مختص کیا جائے گا ۔ الہاشمی کا کہنا ہے کہ ” یہ پروجیکٹ کمیونٹی کے لیے براہ راست قدر پیدا کرتا ہے، اپنے اراکین کو بااختیار بناتا ہے اور اخلاقی اقدار کی حمایت کے لیے پرعزم رہتا ہے۔علاوہ ازیں ہم مسلمانوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے پر مستقل توجہ دینے کے ساتھ منصوبے تیار کر رہے ہیں جوان کی سماجی ضروریات کو پورا کریں گے اور ان کے روزمرہ کے کاموں کو آسان بنانے کے علاوہ ان کی زندگی کے معیار کو بہتر بنائیں گے “۔
شریعت کی تعمیل پر دوگنا کمی
ممکنہ طور پراسلامک کوائن کی سب سے اہم خصوصیت مالیاتی ایکو سسٹم کا شرعی احکام کی تعمیل ہے۔ جون 2022 میںاس کرنسی نے دنیا کے سرکردہ مسلم حکام سے ایک فتویٰ حاصل کیا، جنہوں نے ایک سرٹیفکیٹ جاری کیا اور ISLM بلاک چین کو کرپٹو لینڈ اسکیپ کے اندر ڈیجیٹل اثاثہ کے طور پر درجہ بندی کیا ہے ۔یہ اسلامی اصولوں کے عین مطابق ہے۔
پروجیکٹ نے شریعہ اوریکل کے نام سے ایک منفرد طریقہ کار بنایا، جو HAQQ بلاک چین کو صاف ستھرا پلیٹ فارم بننے میں مدد کرتا ہے۔
الہماشمی نے اس بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سینٹر لائزڈ بلاک چین کے ذریعے کسی بھی طرز کا پروجیکٹ کرسکتے ہیں ، لیکن اگر آپ مسلم کمیونٹی کا اعتماد حاصل کرنا چاہتے ہیں اور شریعت کے مطابق کام کر نا چاہتے ہیں تو آپ کے پاس شریعت اوریکل کے لیے درخواست دینے کا اختیار ہے۔ یہ عمل دو مراحل کمیونٹی کی منظوری اور شریعہ بورڈ کی منظوری پر مشتمل ہے۔دونوں مراحل کامیابی سے طے کرنے کے نتیجے میں آپ کے پروجیکٹ کو شریعت کے مطابق قرار دیا جائے گا“۔
HAQQ کے علاوہ بلاک چین کے استعمال سے مسلم کمیونٹی کے اراکین تعلیم، صحت ، کاروبارجوئے اور کسینو کی خدمات حاصل کرسکتے ہیں لیکن اس طرح اخلاقی منصوبوں، اقدامات اور ایکو سسٹم کی ترقی ممکن نہیں اور کسی کیلئے بھی مثبت اقدامات کرنا قابل عمل نہ رہے گا ۔
اسلامک کوائن کا اجراء قریب
اسلامک کوائن عالمی مسلم آبادی کو بلاک چین مارکیٹ کا گیٹ وے فراہم کرتے ہوئے مالیات کے لیے اخلاقیات کا نقطہ نظر پیش کرنے والی پہلی کرپٹو کرنسی ہے ۔ اس کے علاوہ یہ پروجیکٹ کمیونٹی کے اراکین کو مزید بااختیار بنانے کے لیے انسان دوستی کی کوششوں پر بھی زور دیتا ہے۔حال ہی میں اسلامک کوائن نے اپنے روڈ میپ پر چلتے ہوئے اہم سنگ میل حاصل کیے ہیں جس سے اس اثاثہ کا لانچ قریب آگیا ہے ۔ فی الحال پروجیکٹ کی ریگ ڈی ٹوکن پیشکش ریپبلک پر لائیو ہے۔جس میں 2,100 سے زیادہ سرمایہ کار آج تک 2.3 ملین ڈالر تک لگانے کا وعدہ کر چکے ہیں ۔ ،10 کتوبر 2023 کو KuCoin اور دیگر سرکردہ کرپٹو کرنسی ایکسچینج پر لانچ ہونے والا ہے۔















