اہم خبریں

پاکستا ن میں تباہی دیکھ کر دل رنجیدہ ہوا، انتونیو گوتریس،عالمی برادری سے طویل المدتی شراکت داری چاہتے ہیں ، بلاول زرداری

جنیوا(نیوز ڈیسک)پاکستان میں حالیہ سیلاب سے بڑا حصہ متاثر ہوا ہے، کانفرنس میں شرکت کرنیوالے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتری س نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے ہونیوالی تباہی کا خود جا کر مشاہدہ کیا، پاکستان سے یکجہتی کرنیوالے ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے تباہی کے مناظر دیکھ کر دل ٹوٹ گیا، برے حالات میں بھی پاکستانی عوام کی فیاضی،جذبہ دیکھ کر حیران ہوا، پاکستان میں سیلاب سے تین کروڑ30لاکھ لوگ متاثر ہوئے،

دوسری جانب بلاول بھٹووزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کاکانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہر 7میں سے ایک شخص سیلاب سے متاثر ہوا، سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کا کام جاری ہے، بلاول بھٹوآج اقوام عالم پاکستان سے یکجہتی کیلئے جمع ہوئے ، وزیرخارجہ نے کہا کہ ورلڈ بینک ،اے ڈی بی ،یورپی یونین کے سامنے جامع لائحہ عمل پیش کیاجائیگا۔


بلاول بھٹونے کہا کہ آج اقوام عالم پاکستان سے یکجہتی کیلئے جمع ہوئے ہیں، وزیرخارجہ ورلڈ بینک ،اے ڈی بی ،یورپی یونین کے سامنے جامع لائحہ عمل پیش کیاجائیگا،آئندہ قدرتی آفات سے بچنے کیلئے پاکستان نے فریم ورک تیار کرلیا ہے،، وزیرخارجہ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کا آدھا کام پاکستان اپنے وسائل سے کریگا،یہ کانفرنس عالمی برادری سے طویل المدتی شراکت داری ہے،پااکستان میں سیلاب سے تباہ کاری کا حجم بہت بڑا ہے،سیلاب کے پانچ ماہ بعد بھی ملک کے کئی علاقے زیر آب ہیں، پاکستان کا بہت ساحصہ اب بھی سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں