اہم خبریں

اسرائیلی دفاعی آئرن ڈوم سسٹم ناکام،حماس کےحملے میں 22 اسرائیلی ہلاک، 500 زخمی

بیت المقدس (ویب ڈیسک ) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ نے اسرائیل کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ۔حماس کی جانب سے اسرائیل پر اب تک کی تاریخ کا سب سے بڑا حملہ کردیا گیا ہے۔ جس نے اسرائیلی دفاعی نظام آئرن ڈو کو فیل کردیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ سے اسرائیل پر 5 ہزار سے زائد راکٹ فائر کیے گئے اور متعدد فلسطینی مجاہدین اسرائیل میں داخل ہوگئے جہاں ان کی سڑکوں اور گلیوں میں اسرائیلی فوجیوں سے جھڑپیں ہورہی ہیں۔ مجاہدین نے 35 صہیونی فوجیوں کو قیدی بھی بنالیا ہے۔حماس کے فوجی ونگ القسام بریگیڈز کے سربراہ کمانڈر محمد الضیف ’ابو خالد‘ نے آپریشن الاقصی طوفان شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے مسجد الاقصیٰ میں مسلسل اشتعال انگیزی اور فلسطینیوں پر مظالم کا جواب ہے۔ حماس کے دعوے کے مطابق 5 ہزار راکٹ اسرائیل پر فائر کیے گئے ہیں۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم اور غزہ کی حکمراں جماعت حماس نے آپریشن الاقصی طوفان کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل پر بڑا حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 22 اسرائیلی ہلاک اور 500 زخمی ہوگئے۔جس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے جبکہ 1 شخص کے ہلاک اور 3 کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔حماس کی جانب سے اسرائیل کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا اعلان، حماس نے غزہ کی پٹی سے اسرائیل پر 5 ہزار میزائل داغ دیئے۔حماس کے راکٹ حملوں میں ایک اسرائیلی خاتون ہلاک، 15 زخمی ہوگئے ،ہفتے کی صبح 7 بجے غزہ کی پٹی سے اچانک لاتعداد راکٹ اسرائیل پر داغے جانے کا سلسلہ شروع ہوا جس کے بعد اسرائیل کے طول وعرض میں خطرے کے سائرن بج اٹھے، غزہ کے مختلف علاقوں سے راکٹ باری کی آوازیں گونجتی رہیں۔ حماس کے جنگجو غزہ سے یہودی بستیوں میں داخل ہوگئے، عرب میڈیا کے مطابق حماس کے حملوں کے بعد اسرائیلی فوج نے جنگی الرٹ جاری کردیا۔اسرائیلی فورسز اور حماس کے کارکنوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری۔اسرائلی فورسز سے جھڑپوں میں 2 فلسطینی شہید، 5 زخمی ہیں ۔


دوسری جانب صیہونی حکام کا کہنا ہے کہ راکٹ حملوں میں ایک اسرائیلی شہری ہلاک، 15 زخمی۔عرب میڈیا کے مطابق حماس کے عسکری ونگ کے کمانڈر محمد الضیف ’ابو خالد‘ کی طرف سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آپریشن ’طوفان الاقصیٰ میں اسرائیل پر پانچ ہزار میزائل داغے جا رہے ہیں جبکہ اس کارروائی میں ایک خاتون ہلاک جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ زمین پر آخری قبضے کو ختم کرنے کی سب سے بڑی جنگ کا دن ہے، 5 ہزار سے زائد راکٹ (اسرائیل کی جانب) داغ دیئے کمانڈر محمد الضیف ابوالخالد کا کہنا تھا کہ غاصب (اسرائیل) کے تمام جرائم کا سلسلہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اُن کی بلا احتساب اشتعال انگیزی کا وقت ختم ہو گیا۔اسرائیلی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ غزہ سے عسکریت پسند اسرائیلی علاقوں میں گھس گئے ہیں۔قبل ازیں اسرائیلی فوج کے ترجمان ایوجا درعی نے ایک بیان میں غزہ کی پٹی سے اسرائیل پر حملوں کے بعد جنگ کے لیے تیار رہنے کے لیے کہا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی فوج نے جنگی حالات کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے ریزرو فوجیوں کو طلب کرنے کی بھی منطوری دے دی ہے۔حالیہ راکٹ باری غزہ کے ساتھ اسرائیلی سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی اور مقبوضہ غرب اردن میں شدید لڑائی کے کئی ہفتوں بعد سامنے آئی ہے۔

متعلقہ خبریں