حیدرآباد (نیوزڈیسک) بھارتی ٹیم پر ڈینگی کا حملہ اہم کھلاڑی شبمن گِل متاثر ہوگئے ڈینگی ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔ تفصیلات کے مطابق 8 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے میچ میں شرکت نہ کر سکیں گے ، شبمن گل کی صحت نے آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ میچ سے پہلے بھارتی ٹیم کی تشویش میں اضافہ کردیا ، شمبن گل اتوار تک صحت یاب نہ ہوئے تو ایشان کشن انکی جگہ پلیئنگ الیوان کا حصہ بنیں گے۔
