اہم خبریں

نگران وزیر خزانہ سے چینی سفیر کی ملاقات،پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے چین کے سفیر جی اینگ زئی ڈونگ کی ملاقات کی،ملاقات کے بعد جو اعلامیہ جاری کیا گیا اس کے مطابق وزیر خزانہ نے چینی سفیر کو نگران حکومت کے معیشت کی بحالی کیلئے معاشی اصلاحات پر آگاہ کیا،وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کا عزم کا اظہار کیا،وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا،وزیر خزانہ نے چین کے طرف سے پاکستان کے مختلف شعبوں میں تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا،وزیر خزانہ نے چین کے سفیر کو انکی پاکستان تعیناتی پر مبارکباد دی، چینی سفیر نے معیشت بحالی کیلئے حکومت کی معاشی اصلاحات کو سراہا،چینی سفیر نے پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی،ملاقات میں سی پیک منصوبوں کی پیش رفت پر غور کیا گیا۔

متعلقہ خبریں