اہم خبریں

ایپکس کمیٹی اجلاس، پا کستان میں مقیم غیر قانونی تا رکین وطن کو ملک بدر کر نے کا فیصلہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز         )ایپکس کمیٹی اجلاس،، پا کستان میں مقیم غیر قانونی تا رکین وطن کو ملک بدر کر نے کا فیصلہ ، حتمی ڈیڈ لا ئن دیئے جا نے کا امکان۔ غیرملکی متوقع ڈیڈ لائن تک تمام اثاثے فروخت کرنے، اپنے وطن واپسی کے پابند ہوں گے،،ڈیڈ لائن ختم ہونے پر غیر ملکیوں کو ملک بدر، جائیدادیں ضبط کر دی جائیں گی،پاکستان میں صرف “پروف آف رجسٹریشن” کے حامل افغان مہاجرین سکونت کے اہل ہوں گے،۔ آ رمی چیف جنرل عاصم منیر نے اجلا س سے خطا ب میں کہا پاکستانیوں کی جان ومال کسی بھی ملک اورکسی بھی دنیاوی مفادسے مقدم ہے،اجلا س میں آ رمی چیف سمیت خفیہ اداروں کے حکام کی شرکت،، اجلا س میں سانحہ مستونگ سمیت سرحد پا ر دراندازی پر پریفنگ،،دہشتگردی کے محرکات کا بھی جائزہ لیا گیا۔حساس اداروں کی جانب سے قومی سلامتی سے متعلق امور پر بریفنگ ،،نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت بارے بھی آ گا ہ کیا گیا ،، سمگلنگ کی روک تھام اور دیگر معاملات بھی زیر بحث رہے۔

متعلقہ خبریں