نئی دہلی (نیوزڈیسک) بھارت اور نیپال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ۔نجی ٹی وی کیمطابق بھارتی دارالحکومت دہلی اور اتر پردیش سمیت بھارت کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت 6 عشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ، مختلف بھارتی شہروں میں لوگ اتنے خوفزدہ ہوئے کہ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ نیپال میں بھی زلزلہ آیا، زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر بتائی گئی ہے جس کا مرکز نیپال میں تھا۔
