اہم خبریں

جرمنی، دہشت گردانہ حملے کے لیے زہریلا مواد حاصل کرنے کے شبہ میں ایرانی شہری گرفتار

برلن(نیوزڈیسک)جرمن پولیس نے دہشت گردانہ حملے کے لیے زہریلا مواد حاصل کرنے کے شبہے میں ایرانی شہری کو حراست میں لے لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مغربی جرمنی کے حکام نے کہا کہ پولیس نے ایک 32 سالہ ایرانی شہری کو حراست میں لے لیا ہے جس نے انتہا پسندوں سے متاثر ہوکر حملہ کرنے کے لیے مہلک زہر یلا مواد سائینائیڈ اور رائسن جمع کیا تھا۔حکام کے مطابق کاسٹروپ راکسل شہر میں رہائش پذیر مشتبہ شخص کے قیام کی جگہ کی تفتیش کے طور پر تلاشی لی گئی۔پولیس نے کہا کہ ایک اور شخص کو تلاشی کے لیے حراست میں لیا گیا تھا اور بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کے لیے وارنٹ بعد میں جاری کیے جائیں گے، تاہم تفتیشی عمل جاری ہے۔

متعلقہ خبریں