انقرہ(نیوزڈیسک)ترکیہ کے درالحکومت انقرہ میں دو دہشتگردوں نے وزارت داخلہ کی عمارت کے گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی اڑادی ۔ دوسرے خود کش حملہ آور نے پارلیمنٹ کے سامنے خود کو اڑا لیا۔ وزارت داخلہ ترکیہ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں آگ لگ گئی جس سے دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ۔ ترکیہ پارلیمنٹ کا آج چھٹیوں کے بعد اہم اجلاس ہونا تھا ۔ دھماکے کےبعد فائرنگ کی آواز یں بھی سنی گئیں۔ سکیورٹی فورسز کےعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ دوسرا حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ ترک میڈیا کے مطابق ایک حملہ آور نے خود کو ترکیہ پارلیمنٹ کے سامنے خود کش دھماکے سے اڑا لیا۔
