اہم خبریں

اقوام متحدہ اور امریکا کی ہنگو مستونگ دھماکوں کی مذمت

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ اور امریکا کی ہنگو،مستونگ خودکش دھماکوں کی مذمت ، تر جمان امریکی محکمہ خارجہ متھیوملر نے کہا پاکستانی بلا خوف و خطر اپنے عقیدے پر عمل کرنے کے مستحق ہیں ،اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں ۔ دوسری طرف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا دہشتگرد حملوں میں پرامن، مذہبی تقریبات کے دوران لوگوں کو نشانہ بنایا یہ ایک گھناؤنا عمل ہے، حملوں کے ذمہ داروں کا محاسبہ ہونا چاہیے۔

متعلقہ خبریں