اہم خبریں

ہالینڈ ، طالب علم کی اپارٹمنٹ اور اسپتال میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

ایمسٹر ڈیم(نیوزڈیسک)ہالینڈ میں مسلح طالب علم نے دو الگ الگ واقعات میں فائرنگ کر کے 3 افراد کو قتل کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہالینڈ میں 32 سالہ شخص نے ایک اپارٹمنٹ پر فائرنگ کرکے 39 سالہ خاتون اور ان کی 14 سالہ بیٹی کو قتل کردیا اور گھر کو آگ لگانے کی بھی کوشش کی۔بعد ازاں وہ ایک اسپتال پہنچا اور 43 سالہ مرد لیکچرار کو بھی گولیاں مار دیں۔ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم اتنا بتایا گیا ہے کہ وہ ایراسمس یونی یورسٹی کا طالب علم تھا۔

متعلقہ خبریں