واشنگٹن(نیوز ڈیسک) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ رجیم چینج کو سپورٹ نہیں کرتے،پاکستان میں منصفانہ الیکشن کی حمایت کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کو امریکا کے قابل اعتماد پارٹنر کے طور پر دیکھتا ہے ، پاکستان سے متعلق ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔ انہوں نے کہا کہ پا پاکستان الیکشن کے دوراہے پر ہے ، اس حوالے سے ہماری پالیسی واضح ہے، ہم آزاد و شفاف الیکشن کی حمایت کرتے ہیں ۔















