بیجنگ (نیوزڈیسک)بیجنگ میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے کہا ہے کہ چین سے امارات جانے والے شہریوں اور مسافروں کوروانگی سے 48 گھنٹے قبل کیے گئے کووِڈ19 کے پی سی آرٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوارتک،ملک میں’’داخلے پرتمام اہلکاروں‘‘کے لیے قرنطینہ کے طریق کارکوختم کردیا گیا تھا۔متحدہ عرب امارات کواب توقع ہے کہ چین سے آنے والے مسافر چینی کسٹم بندرگاہ پرفراہم کردہ فارم کو پرکرکے آمد پراپنی صحت کا اعلان پیش کریں گے۔حالیہ ہفتوں میں کئی ممالک نے چین سے روانہ ہونے والے مسافروں پرکروناوائرس کے تعلق سے پابندیاں عایدکی ہیں۔یورپی یونین میں فرانس، اٹلی اوراسپین نے سب سے پہلے چین میں بڑھتے ہوئے یومیہ کیسوں کے پیش نظراس طرح کے اقدامات کیے۔ آسٹریلیا،کینیڈا، بھارت، اسرائیل، ملائشیا، مراکش، قطر، جنوبی کوریا، تائیوان اورامریکا سمیت دیگر ممالک نے بھی چین سے آنے والے مسافروں کے لیےاضافی اقدامات متعارف کرائے ہیں۔