بغداد(نیوزڈیسک)عراقی حکام نے دارالحکومت بغداد میں انتہائی سکیورٹی والے قلعہ نماگرین زون کوشہریوں کی سہولت کے لیے دوبارہ کھول دیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق عراقی حکومت نے یہ اقدام بغداد شہرمیں ٹریفک جام کے مسئلہ کو حل کرنے کے لیے کیا ہے۔گرین زون کو حالیہ برسوں میں متعدد مرتبہ بند اور کھولا گیا ۔عراقی حکام نے اتوارکوچیک پوائنٹس کو ہٹانے کا کام شروع کیا تھا اورانھوں نے دریائے دجلہ کے مغربی کنارے میں گرین زون کومنقطع کرنے والی بڑی شاہراہوں اور سرنگوں کے آگے رکھی کنکریٹ کی رکاوٹیں ہٹادی ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ اب کاروں کواس علاقے میں داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ ٹرکوں کا داخلہ بدستورممنوع ہوگا۔