دبئی (نیوزڈیسک)دبئی میں اگلے سال سمندر پر تعمیر شدہ مسجد کا افتتاح کیا جائے گا، اس مسجد میں نماز کی ادائیگی کیلئے زیر سمندر ہال بھی تعمیر کیاجائیگا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ مسجد دبئی واٹر کینال میں محکمہ اسلامی امور اور فلاح تعمیر کر رہا ہے۔مسجد میں تین منزلیں ہوں گی ،یہ مسجد زمین سے بھی جڑی ہوگی، تعمیراتی کام آخری مراحل میں ہے، اسے سیاحوں کیلئے اگلے برس کھول دیا جائے گا۔مسجد میں داخلے کیلئے خواتین کو اپنے سر اور کندھے ڈھانپنا ہوں گے۔