اہم خبریں

بھارتی بینکس کرپشن کا گڑھ، مودی سرکار کی کرپشن کی ایک اور قلعی کھل گئی

بمبئی (نیوزڈیسک)بھارتی بینکس کرپشن کا گڑھ، رپورٹ منظر عام پر آگئی ،بھارت میں مودی سرکار کی کرپشن کی ایک اور قلعی کھل گئی ،بھاری بینکس میں بڑی کمپنیوں، سرمایہ کاروں اور معروف شخصیات کے واجب الادا قرضوں کی معافی کے انکشافات ،بھارتی بینکوں نے مارچ 2023 کے دوران پچھلے سال کے تقریباً 25.50 بلین ڈالر کے گردشی قرضوں کو معاف کر دیا، ریزرو بینک آف انڈیااس سے قبل بھی پچھلے 5 سالوں میں بینکنگ سیکٹر کی جانب سے کُل 129 بلین ڈالر کے قرضوں کی چھوٹ دی گئی، دی وائر رپورٹدی وائر کی رپورٹ کے مطابق بھارتی بینکوں سے ان قرضوں کی وصولی میں برسوں لگ سکتے ہیںجان بوجھ کر معاف کئے گئے۔ قرضے زیادہ تر ڈیفالٹرز اور پروموٹرز سے وابستہ، بین الاقوامی ذرائع بھارتی معاشی ماہرین نے خبردار کیا کہ بڑے قرضوں کی غیر وصولی ملک میں بڑا بحران پیدا کر کے رسک منیجمنٹ سسٹم کو تباہ کر سکتا ہے۔اکنامک ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بینکوں میں کرپشن اور قرضوں کی غیر وصولی ملک میں منی لانڈرنگ کے بڑھتے واقعات کی اہم وجہ ہےٹیکس نادہندگان کی بڑھتی شرح مودی کی ملی بھگت اور لاپرواہی کا نتیجہ قرار، ذرائع کے مطابق بھارت کے یہی کرپٹ بینکس جہاں محض 40 ہزار کا قرضہ نہ دینے پر کسانوں کو خود کشی پر مجبور کرتے ہیں وہیں یہ ملک کی کالی بھیڑوں کو کئی ملین کے قرضے معاف کر دیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں