نئی دہلی(نیوزڈیسک) بھارت میں ایک خاتون کی جم میں ساڑھی پہن کر ورزش کرنے کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔سماجی رابطے کی وب سائٹ انسٹاگرام میں رینا سنگھ فٹنس نامی اکاؤنٹس سے ایک خاتون کی ویڈیو اپ لوڈ کی گئی جس میں انھیں جم میں ورزش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔اس ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ خاتون نے ورزش کے وقت جم کا ڈریس پہننے کے بجائے روایتی ساڑھی زیب تن کر رکھی ہے۔عمومی طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ ساڑھی پہن کر روز مرہ کے کام کرنا بھی مشکل ہوجاتا ہے لیکن خاتون نے ساڑھی میں ورزش کرکے سب کو حیران کردیا۔