واشنگٹن(نیوزڈیسک)دنیا کے سب سے بڑے شاپنگ مال کا اعزاز ایران کے پاس آگیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تہران کے شمال مشرق میں ایران مال کی 7 منزلیں ہیں لیکن پورا انفرااسٹرکچر 13 لاکھ 50 ہزار اسکوائر میٹر پر پھیلا ہوا ہے،ایران مال میں 12 سنیما ہے، ایک تھیٹر ہال میں 2 ہزار افراد کے بیٹھنے کی جگہ ہے، عجائب گھر ہے اور متعدد آرٹ گیلریز بھی ہیں۔چھت پر ٹینس کورٹس، کنونشن سینٹر، ہوٹل اور متعدد کانفرنس ہالز بھی ہیں۔
