لندن(نیوز ڈیسک) برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کا 42 سال پرانہ سوئیٹر 11 لاکھ ڈالر ز میں نیلام ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق آنجہانی شہزادی نے یہ کالی بھیڑ والا سرخ سوئیٹر 1981ء میں پولو میچ کے دوران پہنا ہواتھا اس موقع پر ان کے شوہر کنگ چارلس بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ واضح رہے کہ یہ نایاب سوئٹر کہیں کھو گیا تھا ،تلاش کے بعد اسے نیلامی کے لیے رکھا گیا،اس بات کی توقع تھی کے 90 ہزار سے زائد میں فروخت نہیں ہوگا لیکن یہ 11 لاکھ ڈالر ز سے زائد میں فروخت ہوا۔