اہم خبریں

کیوبا کیلئے امریکی جاسوسی کے الزام میں قید خاتون 20 سال بعد رہا

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکا میں سرد جنگ کے دوران گرفتار ہونے والی کیوبا کی جاسوس اینا مونٹیس کو 20 سال سے زائد عرصے کے بعد رہا کر دیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اینا مونٹیس امریکی شہری تھیں اور ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی میں بطور تجزیہ کار کام کر رہی تھیں۔ انھیں 2001 میں گرفتار کیا گیا تھا اور 25 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔عدالت میں انھیں سزائے موت دینے کی استدعا کئی گئی تھی تاہم جج نے اینا مونٹیس کو 25 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ عدالت نے اینا مونٹیس کو امریکی قوم کو مکمل طور پر خطرے میں ڈالنے کا مجرم بتایا تھا۔عدالت میں یہ بھی کھل کر سامنے آگیا تھا کہ اینا مونیٹس نے ایسا پیسے کی لالچ میں نہیں بلکہ کیوبا کے نظریات سے دلی لگاؤ کے باعث کیا تھا۔ وہ کیوبا کو امریکا سے بچانا چاہتی تھیں۔

متعلقہ خبریں