اہم خبریں

مودی سے خالصتان تحریک پر تبادلہ خیال ہوا،کینیڈین وزیراعظم

نئی دہلی (نیوزڈیسک)کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے خالصتان تحریک اور غیر ملکی مداخلت جیسے ایشوز پر کئی برس میں کافی بات ہوئی ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا ہمیشہ آزادی اظہار رائے اور پُرامن احتجاج کی آزادی کا دفاع کرے گا۔کینیڈا کےلیے آزادی اظہار رائے، ضمیر کی آزادی اور پُرامن احتجاج کا حق بہت اہم ہے۔جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی کے احترام کی اہمیت کو اُجاگر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں