اہم خبریں

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ایم ڈی آئی ایم ایف کا رابطہ،سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کیلئےحکومتی کوششوں کی حمایت ، ایسٹر پیریز

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا کا9 جنوری کو ہونے والی جنیوا کانفرنس سے متعلق رابطہ ہوا جس میں پاکستان میں سیلاب سے متاثر ہونیوالوں کے لیے ہمدردی اور سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کے لیے حکومتی کوششوں کی حمایت کی۔تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ترجمان ایسٹر پیریز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے 9 جنوری کو ہونے جا رہی جنیوا کانفرنس سے متعلق گفتگو ہوئی ہے ، جنیوا میں بین الاقوامی کانفرنس لچکدار پاکستان کے سلسلے میں ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے گفتگو کے دوران ایم ڈی آئی ایم ایف نے پاکستان میں سیلاب سے براہِ راست متاثر ہونے والوں کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا ہے ،سیلابی تباہی سے پائیدار بحالی کے لیے پاکستان کی کوششوں کی بھی حمایت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ جنیوا کانفرنس کے موقع پر آئی ایم ایف کے وفد کی پاکستانی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات متوقع ہے جس میں نمایاں مسائل آگے بڑھانے کے لیے بات چیت متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں