پالی کیلے ( اے بی این نیوز )دنیائے کرکٹ کا بڑا معرکہ ،،پالی کیلے میں میدان لگ گیا، بھارت کی پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ ، بغیر کسی نقصان کے پندرہ رنز بنا لیے ، کپتان روہت شرما اور شبھمن گل کریز پر موجود ،بارش کے باعث میچ روک دیا گیا، پاکستان کی فائنل الیون میں کپتان بابراعظم،نائب کپتان شاداب خان،فخر زمان،امام الحق شامل،شاہین شاہ آفریدی، حارث روف،،نسیم شاہ، افتخار احمد میں ٹیم کا حصہ، سلمان علی آغا، ،محمد رضوان اور محمد نواز بھی اِن ایکشن،بھارت کیخلاف میچ کا کوئی پریشر نہیں، بابراعظم کی گفتگو کہا ،، جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے،، کھلاڑی سری لنکن کنڈیشز سے ہم آہنگ ہیں،،، ،اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی گی، ٹاس جیتتے تو ہم بھی بیٹنگ کا فیصلہ کرتے بھا رتی کپتا ن روہت شرما نے کہا موسم خراب ہے لیکن ہم اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے،ایشیا کپ کی پوری تیاری کرکے آئے ہیں، ایشیا کپ میں بہترین حریف ٹیمیں ہیں،امید ہے اچھا مقابلہ ہوگا، شریاس ائیر اور جپریت جھمرا کی واپسی ہوئی ہے پاکستان اور بھارت ایک سال بعد آمنے سامنے ،،ون ڈے انٹرنیشنل میں گرین شرٹس کا پلڑا بھاری ،،132 مقابلوں میں سے 73پاکستان اور 55بھارت نے جیتے ،، ایشیا کپ میں دونوں ٹیموں نے 13 میچ کھیلے ،بھارت کو سات ، پاکستان کو پانچ میچوں میں فتح ملی،،بھارت نے چھ جبکہ پاکستان نے دو ایشیا کپ جیت رکھے ہیں،کرکٹ دیوانوں نے قومی ٹیم سے فتح کی امیدیں لگا لیں،کہتے ہیں کہ بابر اعظم اور شاہین آفریدی آج بھارت سے ورلڈ کپ کا بدل لیں گئے،،، افتخار ، رضوان اور نسیم شاہ سے بھی زبردست پرفارمنس کی توقع ،، پاکستان نے ہمیشہ بھارت کو دھول چٹائی ہے،، تمام کھلاڑی فیورٹ ہیں،، جیت پاکستان کی ہوگی،ایشیا کپ کیلئے لاہور میں فول پروف انتظامات ،، پہلا میچ کل، دوسرا پانچ ستمبر اور تیسرا چھ ستمبر کو کھیلا جائے گا،، سی ٹی او لاہور کہتے ہیں شائقین کرکٹ اور شہریوں کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ ہوٹل سے قذافی آنے جانے کیلئے ٹیموں کو زیرو روٹ دیا جائے گا، میچز کے دوران مال روڈ، جیل روڈ اور کینال روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق چلے گی۔ پاک بھارت ایشیاء کپ کے دوران بھارت نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا ۔ایشیا کپ ون ڈے کا سب سے بڑا مقابلے میں قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے ایک بار پھر بھارتی کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کو پویلین کی راہ دکھا دی۔ایشیا کپ ون ڈے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ جاری ہے جس میں شاہین آفریدی نے بھارت کے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کرلیا۔بھارتی کپتان روہت شرما ٹیم کے مجموعی 15 سکورز پر شاہین کی گیند کا شکار ہوئے، روہت نے 22 گیندوں پر 11 رنز بنائے۔اس کے بعد شاہین نے کوہلی کو 4 رنز پر بولڈ کیا، اس وقت کریز پر شبمن گل اور نئے آنے والے بلے باز شریس ائیر موجود ہیں۔















