نیدر لینڈ (نیوزڈیسک) مغربی سائنسدان فرینک ہوگریبیٹسنے انکشاف کیا کہ دنیا ایک بار پھر 20 سال میں پانچویں بڑے زلزلے کیلئے تیار رہے ۔ مریخ اور نیپچون کے ساتھ اب تک قمری جیومیٹری کا زلزلے کا ردعمل (M 7.0)۔ یہ جیومیٹری جو کچھ کر سکتی ہے اور ماضی میں کر چکی ہے اس کے مقابلے میں یہ اب بھی ہلکا ہے (~M 8.5)۔#earthquake M 7.0 – بالی سمندر – 2023-08-28 19:55:32 UTC – گہرائی: 516 کلومیٹر ہے ۔ ولندیزی ماہر فرینک ہوگریبیٹس نئی وارننگ جاری کرتے ہوئے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ نیا زلزلہ ماضی کے زلزلوں سے زائد شدت کا ہوگا ۔سائنسدان ہوگریبیٹس نے ٹوئٹر پر زلزلے سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ بیس سال بعد آٹھ ریکٹر سکیل سے زیادہ شدت کا زلزلہ آسکتا ہے۔ جس کی وجہ زمین، مریخ اور نیپچون کا ایک سیدھ میں آنا اور ان 2 سیاروں کے حوالے سے چاند کی پوزیشن کا بدلنا ہے۔ولندیزی ماہر فرینک ہوگریبیٹس نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ زمین مریخ اور نیپچون کے درمیان آہستہ آہستہ چل رہی ہے اس حوالے سے گزشتہ برس نومبر میں بھی الرٹ جاری کیا جاچکا ہے ۔ہوگریبیٹس نے بہت بڑے اور ہولناک زلزلے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں آنیوالا زلزلہ جس کی شدت ٹیکٹونک دباؤ کی سطح کے لحاظ سے 8 ریکٹر سکیل سے زیادہ ہو سکتی ہے۔
#earthquake M 7.0 – BALI SEA – 2023-08-28 19:55:32 UTC – depth:516km pic.twitter.com/ayk2phHZ86
— SSGEOS (@ssgeos) August 28, 2023