اسلام آباد (اے بی این نیوز)توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی آج رہائی ہونے کے امکانات ختم ہو گئے،اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے مچلکے جمع نا ہو سکے ،ہائیکورٹ کی کرمنل برانچ بند ، عملہ گھروں کو روانہ ہو گیا ،ہائی کورٹ کرمنل برانچ کا عملہ چھ بجے تک موجود رہا لیکن مچلکے جمع نہیں ہوئے ،چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے آج مچلکے جمع نہیں ہوئے ، چیئرمین پی ٹی آئی کے مچلکے کل جمع ہونے کے بعد روبکار جاری ہو گی،مچلکے جمع نہ ہونے کی وجہ سے چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کی روبکار جاری نہ ہوسکی، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے ضمانتی مچلکے کل جمع کرائیں گے۔
