اہم خبریں

بجلی بلوں میں اضافہ ،ملک بھر میں احتجاج ، عوام سڑکو ں پر نکل آئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) بجلی کے بلوں میں اضافہ ، صارفین بلبلا اٹھے، صبر کا پیمانہ لبریز،پا کستا نی صا رفین دنیا کی مہنگی ترین بجلی استعمال کرنے والو ں میں شامل ہوگیا، بجلی کے موجودہ بلوں کا کوئی سر پیر نہیں ، بلوں میں شامل ٹیکسز، سرچارج، ایڈیشنل سرچارج اور ایڈجسٹمنٹس سمیت من مانے ٹیکس لگا کر سو یو نٹ سے کم بلو ں کی ہزا روں میں وصولی، پشاور میں بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف تاجراور شہری سڑکوں پر نکل آئے ، صارفین کا کہنا ہے منہ زور مہنگائی کا مقابلہ پہلے ہی دشوار تھا اب بھاری بھرکم بلوں نے عوام کا دیوالیہ نکال دیا۔ ملتان میں بجلی بلوں کے خلاف احتجاج اور عوامی ردعمل،،میپکو انتظامیہ خوفزدہ،، دفاتر اور تنصیبات کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی طلب کرلی۔ اس حوالے سے کراچی ،راولپنڈی، گوجرانوالا ،پشاور سرگودھا ، نارووال، اٹک سمیت ملک کے مختلف شہروں مظاہرے عوام کا حتجاج ۔

متعلقہ خبریں