اسلام آباد ( اے بی این نیوز )توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزامعطل نہ ہوسکی،اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کل تک ملتوی،وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل میں کہا سیشن کورٹ کے فیصلے میں بہت خامیاں ہیں جن کو سپریم کورٹ نے بھی نوٹ کیا ،سیشن کورٹ کا رویہ ایسا تھا کہ ہائیکورٹ جو مرضی کہتی رہے ہم نہیں مانتے، کیا ٹرائل جج کا ایسا رویہ ٹھیک ہے ؟ یہ ہائی کورٹ نے دیکھنا ہے ، الیکشن کمیشن کے وکیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر اعتراض اٹھادئیے ،امجد پرویز نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل میں اسٹیٹ کو فریق نہیں بنایا گیا،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے اسٹیٹ کو اپیل میں فریق بنانے کی ضرورت کیا ہے؟امجد پرویزنے کہا سزا یافتہ شخص اب اسٹیٹ کی قید میں ہے اس لئے فریق بنانا ضروری ہے،،،، اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ نہ آنے کے سبب سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیلوں پر مزید سماعت نہ ہوئی ،،،عدالتی عملے کے مطابق سپریم کورٹ میں توشہ خانہ کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے ہوگی
