ممبئی (نیوزڈیسک)بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کی ممبئی کے اسپتال میں گھٹنے کی سرجری مکمل کرلی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق رشبھ پنت کی سرجری ہوئی جس کے بعد انہیں کچھ دن مزید اسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔ بھارتی کرکٹر کو ڈاکٹر کی ہدایت کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کی سائنس اینڈ میڈیسن ٹیم ری ہیب کا طریقہ کار بتائے گی۔ وکٹ کیپر بیٹر کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ حادثے میں شدید زخمی ہونے والے بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کو صحتیابی کے لیے 3 سے 6 ماہ کا وقت لگے گا۔