واشنگٹن ( اے بی این نیوز )امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ،سماجی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے آئین کی سربلندی’ آزادی اظہار اور پاکستان کی اقتصادی ترقی پر زور دیتے ہو ئے پاکستان میں آزاد اور منصفانہ انتخابات کے عزم کا اظہار کیا
