ممبئی(نیوزڈیسک)ممبئی کے ایک ہوٹل میں چکن کے سالن میں مرغی کے بجائے سالم چوہا نکل آیا،گاہک کی شکایت پرپولیس نے ہوٹل مینیجر اور شیف کو گرفتار کرلیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق گاہک انوراگ نے کھاناشروع کیا تو اسے محسوس ہوا بوٹی کا ذائقہ چکن جیسا نہیں جس پر اس نے بغور جائزہ لیا تو معلوم ہوا وہ چوہاکھارہاتھاجس کے بعد شہری نے فوری پولیس کو کال کر کے ہوٹل مینیجراور شیف کو گرفتارکروادیا،پولیس نے دوسروں کی صحت کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔