اہم خبریں

سعودی ائیرپورٹس پر ڈیوٹی فری شاپس پر شراب کی فروخت کی اجازت نہ دینے کااعلان

ریاض(نیوزڈیسک)سعودی زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب کے ایئرپورٹس پر ڈیوٹی فری شاپس پر شراب کی فروخت کی اجازت نہیں ہوگی۔سعودی میڈیا کے مطابق زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے تصدیق کی کہ ڈیوٹی فری شاپس میں صرف ان مصنوعات کی فروخت کی اجازت ہوگی جن کی اجازت مملکت میں بھی ہے اور شراب ملک میں ممنوع ہے۔زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کے مطابق ڈیوٹی فری شاپس کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ، کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ریاض، کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ دمام اور پرنس محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ مدینہ میں موجود ہیں۔ان ڈیوٹی فری شاپس کو زیادہ تر مقامی سطح پر تیار کی گئیں چیزیں فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ملکی مصنوعات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں