نیویارک ( اے بی این نیوز )امریکی جریدے بلوم برگ نے بھی پاکستان کے عام انتخابات میں تاخیر کاخدشہ ظاہرکردیا،رپورٹ کے مطابق پاکستان کے عام انتخابات اگلے سال تک موخر ہوسکتے ہیں، حکومت انتخابات نئی مردم شماری کے نتائج کی بنیاد پر کروانا چاہتی ہے، نئی مردم شماری کے مطابق گزشتہ 6 سالوں میں پاکستان کی آبادی میں 16 فیصد اضافہ ہوا،الیکشن کمیشن کو نئے ووٹرز کو شامل کر کے حلقہ بندیوں کی نئی لسٹیں بنانی ہوں گی















