اہم خبریں

“سیارہ زمین کے مستقبل کا انحصار ،چین اور امریکہ کے مستحکم رشتے سے مشروط ہے، وزیرخارجہ چھن گانگ

واشنگٹن(نیوز دیسک)چین کے وزیرخارجہ چھن گانگ نے واشنگٹن پوسٹ میں شائع اپنے ایک مضمون میں کہا ہے کہ ایک مستحکم چین-امریکہ رشتے پر “سیارہ زمین کے مستقبل کا انحصار ہے۔” گزشتہ سال کے آخر میں اپنے ملک کے وزیر خارجہ کے طور پر تعینات ہونے سے پہلے، چھن نے جولائی 2021 سے امریکہ میں چین کے سفیر کی ذمہ داریاں ادا کیں۔ اپنے سفارتی تجربہ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ امریکہ سے ان کی اہم یادیں وابستہ ہیں۔ وہ نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے رواں ہفتے کے شروع میں چین واپس آئے تھے۔امریکہ میں اپنے دوروں کے ساتھ ساتھ عہدیداروں، اسکالرز، کاروباری افراد، میڈیا اور عام امریکیوں کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے، چھن نے کہا کہ امریکہ میں ان کا سفارت کاری کا دورانیہ ایک سفارت کار کے طور پر ان کے لیے ناقابل یقین طاقت فراہم کرے گا۔ میری نئی ذمہ داریوں میں چین امریکہ تعلقات ایک اہم مشن رہے گا۔ انہوں نے لکھا کہ وہ امریکہ سے اس یقین کے ساتھ واپس آئے ہیں کہ دونوں ممالک کے تعلقات کے دروازے کھلے رہیں گے جنہیں بند نہیں کیا جا سکتا۔ مجھے اس بات پر بھی زیادہ یقین ہے کہ چینی لوگوں کی طرح امریکی بھی وسیع النظر، دوستانہ اور محنتی ہیں۔ دونوں ممالک کے عوام کا مستقبل، درحقیقت، پورے سیارے کا مستقبل ایک صحت مند اور مستحکم چین-امریکہ تعلقات پر منحصر ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ میں گزرا ہوا وقت انہیں یہ بھی یاد دلاتا ہے کہ چین-امریکہ تعلقات کو کسی ایک کے نقصان اور دوسرے کے فائدہ پر مبنی نہیں ہونا چاہیے جس میں ایک ملک دوسرے سے مقابلہ کرے یا ایک ملک دوسرے کی قیمت پر ترقی کرے۔

متعلقہ خبریں