مدینہ منورہ(نیوز ڈیسک)مدینہ منور میں طوفانی بارشیں، علاقے میں ہر سو ہریالی اور قدرتی مناظر نے سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ لیا، پہاڑوں کی بلندیوں سے آبشاریں پھوٹ پڑیں، وادیاں سرسبزوشاداب ہوگئیں۔ ریگستان نخلستان میں تبدیل، ہرسو قدرتی مناظر نے وادی العتیق اور قناۃ سیاحوں کے دل موہ لئے ،قدرتی مناظر دیکھنے سیاح دور دور سے ان علاقوں کا رخ کرنے لگے ۔ قدرتی مناظر نے سیاحتی سفر کرنے والے خاندانوں ،سیاحوں کیلئے موسم سےلطف اندوز ہونے کے بہترین مواقع فراہم کرتے ہیں۔ بارشوں نے مدینہ منورہ کو سیاحوں کی ایک نئی منزل بنا دیا ہے