اہم خبریں

پاکستان میں آزادانہ ومنصفانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے پرامید ہیں،الزبتھ ہورسٹ

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکا کی نائب معاون وزیر خارجہ الزبتھ ہورسٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آزادانہ ومنصفانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے پرامید ہیں،ملک میں انتخابات کا اعلان حوصلہ افزا ہے ۔امریکا کی نائب معاون وزیر خارجہ الزبتھ ہورسٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا پاکستانی مصنوعات کا سب سے بڑا خریدار ہے، گزشتہ برس 9 بلین ڈالر کی تجارت ہوئی، امریکا کی طرف سے براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 250 ملین ڈالر رہی۔ پاکستان اور امریکا کے مابین پائیدار شراکت داری ہے، پاکستان اور امریکا کی متعدد معاملات میں مشترکہ دلچسپی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو معیشت اور موسمی تبدیلی بڑے چیلنجز درپیش ہیں۔

متعلقہ خبریں