اہم خبریں

دنیاکے امیر ترین شخص مبانی کی 75ارب ڈالرکے سبزتوانائی منصوبہ پر توجہ،ریلائنس کے دیگرکاروباربچّوں کےسپرد

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارت کی ریلائنس انڈسٹریزلمیٹڈ کے ارب پتی چیئرمین مکیش امبانی نے اپنے بچّوں کومختلف کاروباروں کا انچارج بنادیا ہے اور وہ خود اس گروپ کے سبز توانائی کے محورکاروبارپراپنی توجہ مرکوز کریں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق اس معاملے سے آگاہ ذرائع کا کہنا ہے کہ 65سالہ امبانی بڑی فیکٹریوں اور نیلے ہائیڈروجن کی تنصیبات کی تعمیرکے منصوبوں کی نگرانی کریں گے،اس ضمن میں اہداف کے حصول کا اندازہ کریں گے۔وہ ممکنہ سرمایہ کاروں سے بات کررہے ہیں۔انھوں نے گذشتہ سال آیندہ 15 سال کے دوران میں صاف توانائی کے منصوبوں پر75 ارب ڈالر خرچ کرنے کے منصوبوں کااعلان کیا تھا۔وہ ایشیا کے دوسرے امیرترین شخص ہیں۔وہ کلیدی کاموں پراپنی واحد توجہ مرکوزکرنے کی بنا پر جانے جاتے ہیں۔1990 کی دہائی میں وہ آج دنیا کی سب سے بڑی پیٹرو کیمیکل ریفائنری کی تعمیر کے وقت شپنگ کنٹینروں میں مہینوں تک رہتے رہے تھے اورقریباً دو دہائیوں کے بعد ان کی ایک اور اپ اسٹارٹ فرم بھارت کی سب سے بڑی ٹیلی کام آپریٹر بن گئی۔اس کے بعد امبانی نے آپریشنل باگ ڈور اپنے تین بچوں کو سونپ دی ہےاور اپنی توجہ سبز توانائی کی طرف موڑ دی ہے۔اس شعبے میں مسابقت کی دوڑ میں وہ خطے کے امیرترین شخص گوتم اڈانی کے مدمقابل ہوں گے۔

متعلقہ خبریں