اہم خبریں

روسی صدرپوتین یوکرین میںیک طرفہ جنگ بندی کااعلان کریں،رجب طیب ایردوآن کامطالبہ

انقرہ(نیوزڈیسک)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے روسی ہم منصب ولادی میرپوتین پرزور دیا ہے کہ وہ یوکرین میں’’یک طرفہ‘‘جنگ بندی کا اعلان کریں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدرکے دفتر نے ایک بیان میں بتایا کہ صدر ایردوآن نے اپنے روسی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’امن اورمذاکرات کے مطالبات کی حمایت یک طرفہ جنگ بندی اور منصفانہ حل کے ویژن کے ذریعے کی جاناچاہیے‘‘۔ترک رہ نما نے ماسکو اور کیف دونوں کے ساتھ اپنے اچھے تعلقات کو جنگ کے خاتمے کے لیے استعمال کیا ہے اورانھوں نے دونوں متحارب ممالک کے درمیان جنگ بندی کے لیے ثالثی کی پیش کش کی ہے۔ایردوآن کے دفترنے کہا کہ ’’ترکیہ نے مجوزہ مرکز کے’’بنیادی ڈھانچے کومضبوط کیا ہے اوراسے مضبوط بنانے کا عمل جاری رکھے گا‘‘۔بیان کے مطابق دونوں صدورکوامید ہے کہ’’جلد از جلد (اس منصوبے) پر عمل درآمد کیا جائے گا‘‘

متعلقہ خبریں