اہم خبریں

بھارتی ریاست راجستھان میں زلزلے کے 3بار جھٹکے ،لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

جے پور (نیوزڈیسک) ریاست راجستھان میں صبح 4.4شدت کے زلزلے کے جھٹکے،جے پور سمیت ریاست کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے تین جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کا مرکز اراولی کے پہاڑی علاقے میں بتایاجاتا ہے ۔ کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

متعلقہ خبریں