اہم خبریں

سابق امریکی وزیر خارجہ ہینری کیسنجر چین کے دور ہ پر بیجنگ پہنچ گئے

بیجنگ (نیوزڈیسک) سابق امریکی وزیر خارجہ اور تھنک ٹینک ہنری کیسنجنر چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔ چین کے وزیر دفاع سمیت کئی دیگر حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں ۔ ہنری کیسنجر گذشتہ طویل عرصے سے امریکہ کی خارجہ پالیسی کے تھنک ٹینک تصور کئے جاتے ہیں، حالیہ دورہ چین امریکہ کی خارجہ پالیسی میں موجود بند گلی کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔ ہنری کیسنجر اس سے پہلے بارہا واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان جاری تناو کے نتیجے میں تیسری عالمی جنگ کے ممکنہ خطرے کی وارننگ دے چکے ہیں۔ مزید برآں، ہنری کیسنجر، فوکویاما اور امریکہ کی خارجہ پالیسی کے تھنک ٹینک تصور کئے جانے والے دیگر محققین کا خیال ہے کہ امریکہ دنیا کے مختلف حصوں میں اپنے ہی پیدا کردہ بحرانوں پر قابو پانے کی صلاحیت کھو چکا ہے۔چین کے وزیر دفاع لی چانگ فو نے ہنری کیسنجر سے ملاقات میں اس بات پر زور دیا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان تعلقات تعطل کا شکار ہو گئے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ امریکہ میں بعض ایسے افراد موجود ہیں جو چین کو برابر کے شریک کی نظر سے نہیں دیکھتے۔ ہنری کیسنجر، امریکہ کے سابق وزیر خارجہ جن کی عمر سو سال کے قریب ہے ایسے وقت چین کا دورہ کر رہے ہیں جب موسمیات سے متعلق امریکہ کے خصوصی نمائندے جان کیری بھی چین میں موجود ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جان کیری کے اس دورے کا مقصد آب و ہوا اور موسمیات سے متعلق درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے چین اور امریکہ میں باہمی تعاون کے بارے میں بات چیت کرنا ہے۔ اس سے پہلے جون میں امریکی وزیر خارجہ اینتھونی بلینکن نے بھی چین کا دورہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں