کابل ( اے بی این نیوز )پاکستان کے افغانستان میں خصوصی نمائندہ آصف درانی نے کہا کہ پاکستان افغانستان کو چار دہائیوں کی جنگوں اور مسائل کے بعد مجموعی استحکام اور امن پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ کوشش ہوگی کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط اور وسیع تر ہوں۔ یہ گفتگو انہوں نے افغانستان میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالتے ہو ئے کیا ،مولوی امیرخان متقی نے آصف دورانی کو ان کی نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی،افغانستان کے لیے پاکستان کے نئے نمائندہ خصوصی آصف درانی اپنا عہدہ سنبھالنے کی بعد پہلی مرتبہ سرکاری دورے پر کابل پہنچے ہیں۔مولوی امیر خان متقی نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کی تعیناتی سے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ۔امیر خان متقی نے آصف درانی کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیتا۔