اہم خبریں

نواب آف جوناگڑھ اسٹیٹ نواب محمد جہانگیر خانجی انتقال کرگئے

جوناگڑھ(نیوزڈیسک)نواب آف جوناگڑھ اسٹیٹ نواب محمد جہانگیر خانجی 67 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نواب آف جوناگڑھ اسٹیٹ نواب محمد جہانگیر خانجی جگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ نواب جہانگیر ایک ہفتے سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔خاندانی ذرائع کے مطابق نواب محمد جہانگیر خانجی کی نمازجنازہ آج بعد نماز مغرب جوناگڑھ ہاؤس میں ادا کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں